روس،دنیا کی معمر ترین خاتون آئندہ ماہ 129ویں سالگرہ منائیں گی

ہفتہ 19 مئی 2018 10:20

روس،دنیا کی معمر ترین خاتون آئندہ ماہ 129ویں سالگرہ منائیں گی
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) روس کی ایک معمر خاتون کوکو جو آئندہ ماہ اپنی 129ویں سالگرہ منانے والی ہیں نے کہا ہے کہ اتنی طویل عمر ایک سزا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی علاقے شیشان کی رہنے والی خاتون کوکو نے کہا کہ پوری زندگی میں کوئی ایک دن بھی ایسا نہیں تھا جسے میں خوشگوار کہہ سکوں۔ مجھے تو یہ بھی نہیں معلوم کہ میں اتنا عرصہ کیسے زندہ رہ گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں گوشت نہیں کھاتی تاہم دودھ پیتی ہوں ۔خاتون نے کہا کہ اب میںآئندہ ماہ 129سال کی ہوجائوںگی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب روس میں انقلاب آیا تھا تو میری عمر 27سال تھی۔ جب دوسری عالمی جنگ ختم ہوئی تو میں 55 سال کی تھی۔ جب سوویت یونین کئی ملکوں میں تقسیم ہوا تو میری عمر 102سال تھی۔ اس نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اب میں کتنے عرصہ جی پائوں گی۔

متعلقہ عنوان :