ایران اور ترکی کے صدور کی ملاقات ، دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعادہ

ہفتہ 19 مئی 2018 10:40

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) ایران اور ترکی کے صدور حسن روحانی اور رجب طیب اردوغان نے استنبول میں ملاقات کے دوران دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ایران اور ترکی کے صدور حسن روحانی اور رجب طیب اردوغان نے استنبول میں باہمی ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ملاقات استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس کے ضمن میں ہوئی۔ صدر حسن روحانی نے ترکی اور ایران کو اہم برادر اسلامی ممالک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ترکی کے صدر اردوغان نے بھی استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کو کامیاب بنانے میں ایرانی صدر اور ان کے ہمراہ وفد کے فعال کردار کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :