چینی صدرکے خصوصی ایلچی لیو حہ سے امریکی سیاستدانوں کی ملاقات

ہفتہ 19 مئی 2018 12:53

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) امریکا کے دورے پر گئے ہوئے چینی صدر کے خصوصی ایلچی، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ممبر، نائب وزیر خارجہ، چین- امریکہ اقتصادی بات چیت میں شریک چینی وفد کے سربراہ لیو حہ نے واشنگٹن میں امریکہ کے سابق وزیرخارجہ ہنری کسنجر اورا مریکہ کے دونوں ایوانوں کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیو حہ نے کہا کہ چین امریکہ خوشگوار تعلقات اور تعاون دونوں ملکوں کے عوام کے بنیادی مفادات کے مطابق اور عالمی برادری کی خواہش سے ہم آہنگ ہے۔دونوں ملکوں کے مابین تنازعات کے مقابلے میں مشترکہ مفادات کہیں زیادہ پائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشیدگی سے نقصان جبکہ تعاون سے فائدہ ہوتا ہے۔دونوں ملکوں کو باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر متعلقہ مسائل کو حل کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :