رمضان ہمیں گناہوں سے بچنے کادرس دیتاہے،ڈپٹی کمشنرنوشہرہ

ہفتہ 19 مئی 2018 13:10

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرنوشہرہ سکندرذیشان نے کہاہے کہ رمضان المبارک کابابرکت مہینہ ہم سے اس بات کاتقاضاکرتاہے کہ سب مسلمان اس مہینے میں ایثاروقربانی کی نئی مثالیں قائم کریں اوراپنے بہترین عمل سے زیادہ سی نیکیاں سمیٹنے کی کوشش کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوںنے کہاکہ رمضان صرف سحری اورافطاری کامہینہ نہیں بلکہ روزہ ہمیں جہاں ایک طرف گناہوں سے بچنے کادرس دیتاہے وہاں اس مہینے کے دوران ہمیں اپنے اردگردموجودغریب اوربے سہارالوگوں کابھی خیال رکھناہے۔انہوںنے کہاکہ رمضان میں ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادت اورتلاوت قرآن پاک پرتوجہ دینی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :