فیشن ڈیزائنرز کے ملبوستات کی ناروے میں بھی دھوم،

غیر ملکی ماڈلز کی پاکستانی ملبو سات کے ساتھ کیٹ واک

ہفتہ 19 مئی 2018 15:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان کے نامور فیشن ڈیزائنرز کے ملبوستات کی ناروے میں بھی دھوم،غیر ملکی ماڈلز کی پاکستانی ملبوستات کے ساتھ کیٹ واک ،ایک روزہ فیشن شو میں انٹرنیشنل فیشن انڈسٹری کی نمایاں شخصیات نے پاکستان ڈیزائنرز کے کام کی خوب تعریفیں کی، ناروے میں پاکستان کے سفیر رفعت مسعود کی بطور مہمان خصوصی فیشن شو میں شرکت نے شو کو چار چاند لگا دیے۔

(جاری ہے)

پاکستان سفیر رفعت مسعود نے کہا فیشن سماجی،اقتصادی اور ثقافتی تبدیلی کا عکاس ہے جدید دور کے تقاضوں کے ساتھ فیشن میں بھی تبدیلیاں رونما ہوتی ہے۔پاکستان کی فیشن انڈسٹری دن بدن ترقی کی جانب گامزن ہے پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کی بیرون ملک میں پذیرائی ایک اچھا شگون ہے۔ناروے کی ماڈل سنڈرا نے کہاپاکستان فیشن ڈیزائنرز کے ساتھ کام کرنے تجربہ میرے لئے ناقابل فراموش ہے یہ میری زندگی کے یاد گار لمحات میں سے ایک ہیںپاکستان کلچر سے بے حد مستفید ہوئی ہوں جو میرے لئے یادگار ہے۔جن فیشن ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کیے گئے ان میں رانی ایمان،فوزیہ حامد،احمد بلال،حنا رضا اور مریم خالد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :