ترک صدر اور ایرانی ہم منصب کے درمیان ملاقات،

دو طرفہ تعلقات کو مزید پختہ کرنے پر عزم کا اعادہ ہم تعلقات مضبوط ہیں ہمیشہ ساتھ رہنے کا عزم کرتے ہیں،ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی

ہفتہ 19 مئی 2018 16:11

استنبول\تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) ایران اور ترکی کے صدور حسن روحانی اور رجب طیب اردگان نے استنبول میں ملاقات کی ،جس میں دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترک صدر رجب طیب اردگان اور ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید پختہ کرنے بارے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ترکی اور ایران کو اہم برادر اسلامی ممالک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کیساتھ رہے ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ترک صدر اردگان نے بھی استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کو کامیاب بنانے میں ایرانی صدر اور ان کے ہمراہ وفد کے فعال کردار کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :