ایران اور شام کا باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق

ہفتہ 19 مئی 2018 16:11

دمشق\تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) شام کے صدر بشار الاسد نے تہران اور دمشق کے درمیان اقتصادی تعاون کی سطح کو مزید بڑھانے پر زور دیدیا ہے۔ہفتہ کو شام کے صدر نے ایرانی وزیر برائے شہری ترقی عباس اخوندی کیساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام،ایران سمیت تمام ان ممالک کیساتھ جو کہ شامی خود مختاری اور اقتدار کا احترام کرتے ہیں اقتصادی اور معاشی روابط کو بڑھانے کیلئے آمادہ ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرعباس آخوندی نے کہا کہ تہران،دمشق میں قیام امن سمیت تمام شعبوں میں ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے اور ایران شام کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے آمادہ ہے۔ایرانی وزیر برائے شہری ترقی کے دورہ شام کے موقع پر شامی وزیر خزانہ اور غیرملکی تجارت سمر الخلیل کے درمیان ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوئے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے ایک نئے باب کاآغاز ہو گا۔

متعلقہ عنوان :