ہمار ے صوبے میں طبقاتی نظام تعلیم کا نام نشان تک نہیں ، کچھ ادارے ہیں تو مکمل سیاست کی نظر ہوچکے ہیں،پی ایس ایف

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) پی ایس ایف کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا کہ دنیا میں ہر اس قوم نے ترقی کی ہے جس نے سب سے زیادہ توجہ طبقاتی نظام تعلیم پر دی مگر افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ ہماریصوبے میں اول تو طبقاتی نظام تعلیم کا نام نشان تک نہیں ہے اگر کچھ ادارے ہیں اول تو وہ مکمل طور پر سیاست کے نذر ہو گئے جو کوئی بھی انھیں ٹھیک کرنے بجائے ان پر سیاسی سکورنیگ کرنے میں لگے ہیں تعلیمی اداروں کو مکمل طو پر کھوکھلا کر دیا ہے دوسری طرف بدبختی سے ہمارے یہاں تعلیمی اداروں کو صرف زریعہ معاش کے طور پر بھی چلا رہے ہیں جو کہ ہمارے اس پسماندہ صوبے کے لیے ایک بڑی المیہ سے کم نہیں ہے کیونکہ معاشرے کی ہر اس اول ضرورتوں میں ضرورت اول وہ تعلیم ہے جو نہ ہونے کے برابر ہے انکا تمام تر زمہ دار ہمارے اسمبلی میں بیٹھے نااہل حکمران اور انکے بیجاہ تعلیمی اداروں میں مداخلت ہے اگر یہ سلسلہ بدستور جاری رہا تو ہر ایک اپنے تعلیمی کیریر کو تباہی کے جانب دیکھ رہے ہیں لہذا فیڈریشن اداروں کو سیاسی کے نظر اور زریعہ معاش بنانے کے عمل کی ہر صورت میں مزمت کرتے ہیں اور ہر پلیٹ پر اس عمل کی خلاف جدوجہد کریں گے طلبا اور طالبات کے ہر جائز مطالبات اور حق پر کسی قسم کے سمجھوتہ نہ ماضی میں کی ہے اور نہ کبھی کریگا۔

(جاری ہے)

بہت جلد اور طلبا تنظیموں سے ملکر تعلیمی اداروں کے بچاو تحریک چلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :