سرگودھا:فنڈز کی ریلز کا تعین نہ ہونے کے باعث شہر میں سٹریٹس لائٹ کے منصوبے پر عملدرآمد ٹھپ ، تخمینہ لاگت میں اضافہ کا خدشہ پیدا ہو گیا

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) فنڈز کی ریلز کا تعین نہ ہونے کے باعث شہر میں سٹریٹس لائٹ کے منصوبے پر عملدرآمد ٹھپ ہونے سے اس کی تخمینہ لاگت میں اضافہ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ، شہر میں سٹریٹس لائٹ کے فقدان کی وجہ سے جہاں معمولی نوعیت کے جرائم کی روک تھام چیلنج بنی ہوئی ہے وہاں شہریوں کو بھی شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے اور بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے بلندو بانگ اعلانات کرتے ہوئے ہنگامی طور پر اڑھائی کروڑ روپے سے شہر کی تاریکی کو دورکرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جس کے ٹینڈرز مکمل کر لئے گئے ہیں مگر بیس روز گزرنے کے باوجود عملدرآمد نہیں ہو سکا،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی حالیہ ڈائریکشن کے بعد فنڈز کی ریلیز کا مسئلہ درمیان میں ہی لٹکا ہوا ہے ، انتظامیہ کے مطابق یہ غیر سیاسی منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے ، اگر فنڈز جاری نہ ہوسکے تو یہ اگلے مالی سال میں شامل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :