غریب عوام کی جیب پر بدستور ڈاکہ جاری

حکومت ٹی وی فیسوں اور دیگر اضافی ٹیکسوں کی مدمیں ماہانہ ساڑھے بارہ سی15 ارب روپے تک وصول کر رہی ہے، نئی بجٹ دستاویز

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) غریب عوام کی جیب پر بدستور ڈاکہ جاری،نئی بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت ٹی وی فیسوں اور دیگر اضافی ٹیکسوں کی مدمیں ماہانہ ساڑھے بارہ سی15 ارب روپے تک وصول کر رہی ہے،سب سے زیادہ رقم جی ایس ٹی کی مد میں نجوڑی جارہی ہے جو کہ7ارب42 کروڑ52 لاکھ50ہزار روپے بنتی ہے جبکہ انکم ٹیکس کی مد میں غیر ضروری طور پر1ارب91کروڑ11لاکھ40ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مد میں13کروڑ92لاکھ روپے،نیلم جہلم سرچارج کی مد میں1ارب51کروڑ61لاکھ20ہزار روپے اور مقررہ تاریخ کے بعد جمع کرائے جانے والے بلوں پر اضافی سرچارج کی مد میں62 کروڑ20لاکھ43ہزار روپے وصول کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ وہ ٹیکسز ہیں جن کی عوام کو آگاہی تک نہیں اور عام صارفین اسے بجلی بل مان کر چپ چاپ جمع کروا رہے ہیں۔یہ ظلم ملک کے تمام علاقوں اور تمام بجلی کمپنیوں کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ظلم تو یہ ہے کہ تسلسل کے ساتھ میٹر رینٹ اور الیکٹر سٹی ڈیوٹی بھی وصول کی جارہی ہے جس کی وصولی کی مدت کا کوئی تعین نہیں ہی۔

متعلقہ عنوان :