ْ ٹیکساس میں سانتا فی میں پاکستان کی بیٹی سترہ سالہ سبیکا کی المناک موت انتہائی افسوسناک

ہفتہ 19 مئی 2018 20:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں سانتا فی میں پاکستان کی بیٹی سترہ سالہ سبیکا کی المناک موت انتہائی افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ٹویٹرپیغام میں انہوں نے کہاکہ ہمارا قونصلرجنرل مقامی حکام اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں ہے اور جسد خاکی کو جلدازجلد وطن واپسی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :