یورپی یونین امریکی اخراج کے باوجود جوہری ڈٖیل کی بقا کی خواہشمند،ایران

جوہری ڈیل پر ہر صورت عمل کیا جائے گا، یورپی یونین

ہفتہ 19 مئی 2018 22:19

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) ایران نے کہا ہے کہ یورپی یونین امریکی اخراج کے باوجود جوہری ڈٖیل کی بقا چاہتی ہے،یورپی یونین نے وعدہ کیا ہے کہ جوہری ڈیل پر ہر صورت عمل کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی جوہری ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ امریکی اخراج کے باوجود یورپی یونین نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس ڈیل کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران کو امید ہے کہ ان وعدوں پر عمل بھی کیا جائے گا۔ صالحی نے تہران میں یورپی کمشنر برائے توانائی اور ماحولیات سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا کی جانب سے جوہری معاہدے سے اخراج سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ وہ قابل اعتبار ملک نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں جوہری معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت ایرانی جوہری سرگرمیوں کو محدود بنایا گیا تھا جس کے عوض اس پر عائد بین الاقوامی پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :