کیوبا کے فضائی حادثے کی تحقیقات کا آغاز

اتوار 20 مئی 2018 10:10

ہوانا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) کیوبا کے صدر مِیگوئل ڈیاس کانیل نے کہا ہے کہ جمعے کے فضائی حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

کیوبا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سے بیشتر کیوبا کے شہری تھے جبکہ عملے کے تمام افراد کا تعلق میکسیکو سے تھا۔اطلاعات کے مطابق، طیارے نے اڑتے ہی دائیں طرف انتہائی تنگ موڑ کاٹا اور زمین بوس ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ سال 1979 سے زیر استعمال تھا۔

متعلقہ عنوان :