محکمہ زراعت نے کپاس و دھان کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق کاشتکاروں میں زرعی لٹریچر کی تقسیم شروع کر دی

اتوار 20 مئی 2018 13:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) :محکمہ زراعت نے کپاس و دھان کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق کاشتکاروں میں زرعی لٹریچر کی تقسیم شروع کر دی ہے جس میں انہیں کپاس و دھان کی منظور شدہ اقسام ، کھیتوں کی تیاری ، کھادوں کے استعمال ، بروقت آبپاشی ، تحفظ نباتات ، جڑی بوٹیوں کی تلفی سمیت دیگر امور کے بارے میں تفصیل سے آگاہی فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ مذکورہ زرعی لٹریچر سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے بہتر طریقہ سے فصلات کی کاشت اور بمپر کراپ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع بتایاکہ محکمہ زراعت کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کپاس اور دھان کی کاشت کے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے کاشتکاروں کی بھر پور معاونت کریں اور انہیں تمام ممکن رہنمائی فراہم کی جائے ۔ انہوں نے بتایاکہ اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گائوں گائوں کی سطح پر جا کر کاشتکاروں کو زرعی تربیت فراہم کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :