پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے

اتوار مئی 13:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی مرد و خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق تربیتی کیمپ میں4 مرد اور تین منتحب شدہ خواتین کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مرد کھلاڑیوں میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میںمدینہ ظفر، فضاء ظفر اور رفعت خان شامل ہیں اور انہیں کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔ رمضان المبارک میں قومی کھلاڑیوں کو افطاری کے بعد سحری تک دو سیشن میں تربیت دیں گے۔ ایشین گیمز18اگست سے 2 ستمبر تک ہوں گی جس میں مرد اور خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایشین ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :