تاجر حضرات لوٹنے کی بجائے رمضان المبارک میں جائز منافع کمائیں، صدرپاکستان اکانومی واچ مرتضیٰ مغل

اتوار 20 مئی 2018 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ تاجر حضرات عوام کو لوٹنے کی بجائے رمضان المبارک میں جائز منافع کمائیں جبکہ ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک کے آتے ہی مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

متعدد پھلوں سبزیوںاور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اسی فیصد سے ایک سوبیس فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاجر وں کی بھاری اکثریت جائز منافع کمانے کے بجائے عوام کو لوٹنے کو ترجیح دیتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزاس مہینے میں مارکیٹ میں اپنی مرضی سے اتار چڑھائو پیدا کر کے اربوں روپے کماتے ہیں۔