مسلم لیگ کا نعرہ "ووٹ کو عزت دو "گھر گھر تک پہنچ چکا ہے ، رہنما مسلم لیگ سعیدہ مشتاق

اتوار 20 مئی 2018 14:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) فیڈرل کیپٹل اسلام آباد کی نائب صدر سعیدہ مشتاق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کا نعرہ "ووٹ کو عزت دو "گھر گھر تک پہنچ چکا ہے اور اس نعرے کوہر گھر کی خواتین تک پہنچانے کے لیے پارٹی کی خواتین نے بھی بہت اہم کردار ادار کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہارہ کہو میں خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ خواتین پر اس وقت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ گھر گھر جا کر پارٹی کی کارگردگی اور آئندہ انتخابات کے سلسلہ میں عوام کی بہتری کے لیے بنا ئے گئے منصوبوں سے خواتین کو آگاہ کریں کیونکہ خواتین کا ووٹ نہ صرف بہت اہمیت کا حامل ہے بلکہ ان کے ووٹ سے انتخابی نتائج پر مثبت اثر ات مرتب ہو تے ہیں۔اس موقع پر سعیدہ مشتاق نے بہارہ کہواسلام آبادمیں غریب خواتین میں راشن بھی تقسیم کیا ۔