کراچی،ویٹا چورنگی کے قریب مسافر بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی ، 2 افراد جاں بحق، 7زخمی

اتوار 20 مئی 2018 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب مسافر بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق ویٹا چورنگی میں تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی۔ بس حادثے میں متعدد مسافروں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔امدادی ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بس حادثے میں دو مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔