ڈیرہ اسماعیل،سیکیورٹی اداروں کامشترکہ سرچ آپریشن، 16 ملزمان گرفتار،قبضہ سے اسلحہ برآمد

اتوار 20 مئی 2018 17:30

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی زیر قیادت تھانہ چودھوان کے علاقے سرور اور منگل میں جوائنٹ سرچ اینڈ اسٹرئیک آپریشن کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں پاک آرمی،حساس ادارے، ایس پی رولر اشفاق،ایس پی سی ٹی ڈی غلام شبیر،ایس پی ایلیٹ،ڈی ایس پی کلاچی ،ڈی ایس پی پروآ ،ڈی ایس پی صدرحسن افضل،ڈی ایس پی پہاڑپور،ایلیٹ فورس ،سی ٹی ڈی فورس ،کیو آر ایف فورس ،آر آر ایف فورس ۔

سنیفر ڈرگ ٹیم اور بم سکواڈٹیم نے حصہ لیا ۔بدوران جوائنٹ آپریشن سماج دشمن عناصر اور دیگر ملزمان کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن چارکلاشنکوف،دورائفل ،چاربندوق بارہ بور۔پانچ پسٹل اور 236 کارتوس برآمد کیے۔

متعلقہ عنوان :