سیمونا ہالپ ناکام، یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کا اٹالین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل کا کامیاب دفاع

اتوار 20 مئی 2018 18:20

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) یوکرین کی سٹار کھلاڑی ایلینا سویٹولینا نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں سیموناہالپ کو شکست دے کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں ایلینا سویٹولینا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، سویٹولینا نے مسلسل دوسری بار اٹالین اوپن کا ٹائٹل جیتا ہے، انہوں نے گزشتہ برس بھی منعقدہ ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :