پہلی ویلز فیکلٹی ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ میں عبدالباسط صدیقی جیت لی

اتوار 20 مئی 2018 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) پہلی ویلز فیکلٹی ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ عبدالباسط صدیقی نے جیت لی جبکہ وہا ج حسین نے دوسری پوزیشن حاصل کی، ویلز کالج گلشن اقبال کیمپس میں چیمپیئن شپ کا فائنل میچ عبدالباسط صدیقی اور وہاج حسین کے درمیان کھیلا گیا جس میں عبدالباسط صدیقی نے وہاج حسین کو 2-1 سے شکست دے کر چیمپیئن ہونے کاعزاز حاصل کیا، فائنل میچ کے اختتام پر ویلز کالج کے سربراہ وہاج حسین نے چیمپیئن شپ میں کا کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے، واضع رہے کہ سیمی فائنل مقابلوں میں عبدالباسط صدیقی نے راجہ رائیس کو 2-1 سے شکست دے جبکہ وہاج حسین نے محمد صدیق کو 2-0 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی، چیمپیئن شپ میں چالیس سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور چیمپیئن شپ دو روز ٹک جاری رہی۔