سی آئی اے پولیس کا جواء کے اڈے پر چھاپہ ‘سابق کونسلر ز سمیت 7ملزمان گرفتار

اتوار 20 مئی 2018 20:00

ساہیوال۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) سی آئی اے پولیس کا جواء کے اڈے پر چھاپہ ‘سابق کونسلر ز سمیت 7ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاداب ٹائون میں جواء کے ایک اڈے پر کرکٹ کے میچ پر جواء کرایاجارہاتھا کہ سی آئی اے پولیس نے چھاپہ مارکر سابق کونسلر محمدشریف بھٹو سمیت 7ملزمان کو گرفتارکرکے ملزمان سے نقدی وٹک 35ہزار روپے برآمد کرلئے۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :