تر بیلاغازی،معاشرے کے کمزور طبقے کی امداد کر کے انسان کو سکون میسر آتا ہے،ملک طاہر اقبال

غربت ،مہنگائی اور بے روز گاری کے باعث لو گ معاشی مشکلات کا شکار ہیں موجودہ مہنگائی کے دور میںمتوسط اور غریب افراد کے لئے اپنی تن وجان کا رشتہ قائم رکھنا مشکل ہو گیا ہے،سینئر نائب صدر تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن

اتوار 20 مئی 2018 20:50

تر بیلاغازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے سینئر نائب صدر و ممبر ضلع کونسل ملک طاہر اقبال نے کہا ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقے کی امداد کر کے انسان کو سکون میسر آتا ہے غربت ،مہنگائی اور بے روز گاری کے باعث لو گ معاشی مشکلات کا شکار ہیں موجودہ مہنگائی کے دور میںمتوسط اور غریب افراد کے لئے اپنی تن وجان کا رشتہ قائم رکھنا مشکل ہو گیا ہے ایسے میں معاشرے کے مخیر حضرات پر دینی و معاشرتی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ متوسط اور سفید پوش افراد کی دل کھول کر مدد کریں ان خیا لات کا اظہار اٴْنہوں نے گزشتہ روزنہبر ہڈ کو نسل غازی کے ناظم مظہر حیات خان کے بھائی کی جانب سے غازی بازار میں عوام الناس کے لئے سجایا گیا افطار دستر خوان میں شرکت کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ناظم مظہر حیات نے کہا کہ اللہ تعالی کی رضا کی خاطر مستحق افراد پرخرچ کیا گیا مال ودولت جہاںانسان کی دنیا وآخرت کی بہتری اور اللہ تعالی کی رضامندی کا سبب بھی بنتی ہے افطارپروگرام رمضان کی رونق کو دوبالا کرتے ہیں غازی بازار میں عوام الناس کے اعزاز میں شروع کیا جانے والا افطار دسترخوان آخری رمضان تک جاری رہے گا