چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریوں کا تیسرا مرحلہ 4 جون سے ہالینڈ میں شروع ہوگا

پیر 21 مئی 2018 11:10

لاہور۔ 21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کی تیاریوں کا تیسرا مرحلہ 4 جون سے ہالینڈ میں شروع ہوگا۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 23 جون سے لے کر یکم جولائی تک ہالینڈ کے شہر بریڈا میں کھیلا جائیگا جس میں پاکستان، ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم، بھارت اور ہالینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

23جون کو چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ چیمپئنز ٹرافی میں 24 جون کو پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی ۔چیمپئنز ٹرافی میں 26 جون کو پاکستان کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا اور چیمپئنز ٹرافی میں 28 جون کو پاکستان کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا اور پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں 29 جون کو بیلجیئم کے خلاف میدان میں اترے گی۔ پاکستان ٹیم تین بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے ۔