آف دی فیلڈ کس کی سنتا ہوں، ویرات کوہلی نے بتا دیا

وہ زندگی میں ہمیشہ درست فیصلے کرتی ہیں:بھارتی کپتان

پیر مئی 12:38

آف دی فیلڈ کس کی سنتا ہوں، ویرات کوہلی نے بتا دیا
نئی دہلی(ا ردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مئی 2018 ء) بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی میدان میں تو ساتھی کھلاڑیوں کو ہدایات دیتے نظر آتے ہوں لیکن گھر میں خود ان کی” کپتان“اہلیہ انوشکا شرما ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ویرات کوہلی نے انوشکا شرما سے اپنے تعلق کے حوالے سے کچھ باتیں شیئر کیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے ۔انٹرویو کے دوران جب ویرات سے سوال کیا گیا کہ میدان سے باہر (یعنی گھر میں) کپتان کون ہوتا ہے؟ ،تو کوہلی نے برجستہ جواب دیا،” بلاشہ انوشکا“۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے انوشکا کے حوالے سے مزید کہا کہ ” وہ زندگی میں ہمیشہ درست فیصلے کرتی ہے، وہ مکمل طور پر میری طاقت ہے، جو مجھے ہمیشہ مثبت رہنے میں مدد دیتی ہے اور یہی سب کچھ آپ اپنے لائف پارٹنر میں دیکھنا چاہتے ہیں اور میں اس کے لیے بہت شکرگزار ہوں“۔

(جاری ہے)

کرکٹ میں انوشکا کی دلچسپی کے حوالے سے ویرات کوہلی کا مزید کہنا تھا کہ ” وہ اس کھیل کے حوالے سے بہت پرجوش ہے، وہ کرکٹ کو سمجھتی ہے اور اس سے جڑے کھلاڑیوں کے جذبات کو بھی سمجھ سکتی ہے کہ وہ کس قسم کی صورتحال سے گزر رہے ہیں اور میرے خیال میں یہ چیز سب سے خوبصورت ہے“ ۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی 4سال کے معاشقے کے بعد گزشتہ برس دسمبر میں اٹلی کے شہر میلان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ،دونوں ستارے 2013ءمیں ایک شیمپو کے اشتہار کے دوران ملے تھے جہاں سے ان کی محبت کی کہانی شروع ہوئی ، ایک وقت ایسا بھی آیا جب کوہلی اور انوشکا کی محبت میں دراڑیں پڑنا شروع ہوئیں تاہم بعد میں ایک بار پھر دونوں اکٹھے ساتھ نظر آنا شروع ہوگئے ، بالی وڈ اداکارہ اکثر و بیشتر مختلف میچز کے دوران اپنے شوہر ویرات کوہلی کی ہمت بندھاتی نظر آتی ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں بھی کرکٹ سے خاصا لگاﺅہے۔