صحافیوں کو پرسکون سائبان کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائیگا، ڈپٹی کمشنر

پیر 21 مئی 2018 14:10

سرگودھا۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) صحافیوںکو پر سکون سائبان کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائیگا، لاہور روڈ پر 105کنال اراضی پر صحافی کالونی کے قیام کا عمل برق رفتاری سے جار ی ہے، ان خیالات کا ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے لاہور روڈ پر صحافی کالونی میںکاموں کاجائزہ لیتے ہوئے کیا، انہوںنے مزید کہا کہ صحافی کالونی کے قیام پربلاتفریق سرگودھا کے صحافیوں کوچھت میسر آئیگی ، ڈپٹی کمشنرکی رہنمائی میںجائزہ کے دوران اے ڈی سی جی سرگودھا طارق نیازی کوہدایت کی گئی کہ جلد ترقیاتی کاموںکو پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے اورقلیل مدت میں ترقیاتی کام مکمل کرکے صحافی کالونی کوصحافیوںکے سپردکیا جائے ، اس موقع پر صدرسرگودھا پریس کلب مہرآصف حنیف نے کہا کہ بہت جلد صحافی کالونی کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کرینگے۔

متعلقہ عنوان :