بھارتی ریاست گجرات کے گائوں پر بندروں کاحملہ،

لوگ گھربار چھوڑ کر فرار بندروں کے حملے میں متعدد افرادزخمی،محکمہ جنگلات نے معاملے کی تحقیقات اورانسدادکے لیے پلان پر غورشروع کردیا

پیر 21 مئی 2018 14:55

بھارتی ریاست گجرات کے گائوں پر بندروں کاحملہ،
احمد آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) بھاتی ریاست گجرات کے ایک گائوں پربندروں نے قبضہ کر لیا جس کی وجہ سے گائوں نوساری کے لوگوں میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھر بار چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے بھارتی ٹی وی کے مطابق ان بندروں نے گائوں کے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور وہ ہر آتے جاتے شخص کا تعاقب کرکے اس پر حملہ کرتے ،اسکے ہاتھ میں موجود چیزیں بالخصوص کھانے پینے کی چیزوں پر ہاتھ صاف کر دیتے ہیں،بندروں کے حملوں سے کئی افراد جن میں عورتیں اور بچے شامل ہیں گزشتہ چند ماہ میں زخمی بھی ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کچھ لوگوں نے خفیہ کیمروں کی مدد سے جو تصویریں اتاری ہیں وہ وائرل ہو گئی ہیں ان میں بندروں کو لوگوں کا تعاقب کرتے اور لوگوں کو خوفزدہ ہو کر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،یہ بندر موٹر سائیکل سواروں کو بھی نہیں بخشتے اور جہاں کسی نے موٹر سائیکل کی رفتار ذرا بھی کم کی تو اسے دھکے دے کر گرا نا انکا مشغلہ بن گیا ہے جس کی وجہ سے کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ۔ محکمہ جنگلات نے صورتحال کے پیش نظر پورے معاملے کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے اور ان بندروں کیلئے مختلف اسکیموں پر غور شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :