لیبیا کی فوج کی درنہ میں مسلح عناصر کو محفوظ راستے کی پیش کش

درنہ شہر میں شدت پسند جماعتیں لڑائی میں شہریوں کو جھونکنے کی کوشش کر رہی ہیں،لیبی فوج کی معاون فورسز

پیر 21 مئی 2018 14:55

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) لیبیا کی فوج کی جنرل کمان کے سرکاری ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے کہاہے کہ الکرامہ عسکری کارروائی کے آپریشنز روم کے یونٹس خود کو حکام کے حوالے کر دینے کے خواہش مند ہر شخص کو محفوظ راستہ اور قانونی معاونت فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی سے بات چیت میں المسماری نے یہ بھی بتایا کہ قومی فوج کے طیاروں نے بم باری کر کے درنہ شہر میں القاعدہ تنظیم کے زیر انتظام دہشت گرد جماعتوں کے آپریشنز رٴْوم کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

دوسری جانب لیبیا کی فوج کی معاون فورسز کے رکن احمد موسی رزق اللہ کا کہنا تھا کہ درنہ شہر میں شدت پسند جماعتیں لڑائی میں شہریوں کو جھونکنے کی کوشش کر رہی ہیں تا کہ لیبیا کی فوج اور عوام کے درمیان عداوت کو جنم دیا جا سکے تاہم فوج اس حربے سے اچھی طرح واقف ہے اور خبردار رہ کر اس سے نمٹ رہی ہے۔رزق اللہ کے مطابق لیبیا کی فوج نے جن علاقوں پر کنٹروح حاصل کیا وہاں عوام نے فوج کا پٴْر تپاک خیر مقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :