چین میں ریت کا طوفان اٴْمڈ آیا،نظام زندگی درہم برہم

متعدد ہائی ویز ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں ، لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید

پیر 21 مئی 2018 17:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ خوفزدہ بھی کردیتی ہے۔چین میں موسم کی ایسی سختی اٴْس وقت دیکھی گئی جب اچانک ریت کا طوفان اٴْمڈ آیا جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواوں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہوا میں اٴْڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے متعدد ہائی وے ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں ہیں جبکہ لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :