لال چند راجپوت زمبابوین ٹیم کے کوچ مقرر

پیر مئی 18:19

لال چند راجپوت زمبابوین ٹیم کے کوچ مقرر
ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) ) سابق بھارتی کرکٹر لال چند راجپوت کو مختصر دورانیے کیلئے زمبابوین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا جنہیں ہیتھ اسٹریک کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق راجپوت اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے درمیان ابتدائی طور پر تین ماہ کا معاہدہ طے پایا ہے تاہم اگر ان کی زیر کوچنگ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی تو ان کے معاہدے میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :