لاہور ، چھٹی پر گھر جاتے ہوئے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی مجاہد فورس کا اہلکار محمد فیاض شہید

پیر 21 مئی 2018 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) دو روز قبل چھٹی پر گھر جاتے ہوئے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا مجاہد فورس کا اہلکار محمد فیاض شہید ہوگیا محمد فیاض کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ وہ گزشتہ روز چھٹی پر اپنے گھر واقع مانوالہ جا رہا تھا کہ گائوں کے قریب ڈاکوئوں نے مقامی چیئرمین کو لوٹ لیا کانسٹیبل محمد فیاض کو علم ہونے پر اس نے ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلہ شروع کر دیا جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے چیئرمین مانوالہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ کانسٹیبل محمد فیاض بری طرح زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیاپولیس نے شہید محمد فیاض کی لاش قبضے میں لیکر تدفین کیلئے اس کے آبائی علاقہ مانوالہ بھجوا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :