لاہور، سول ایوی ایشن حکام نے محکمے میں وسیع پیمانے پر تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

پیر 21 مئی 2018 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) سول ایوی ایشن حکام نے سول ایوی ایشن میں وسیع پیمانے پر تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سول ایوی ایشن کے چیف منیجر ہیومن ریسورس سمیر سید کو ان کے عہدے سے ہٹا کر محمد ریاض نامی سینئر افسر کو بطور چیف منیجر ہیومن ریسورس سول ایوی ایشن تعینات کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق سول ایوی ایشن حکام نے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز جنرلز کو بھی ان کے عہدوں سے تبدیل کر کے ان کی تنزلیاں کر دی ہیں جبکہ ایک ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عامرمحبوب کو دوبارہ ان کے پرانے عہدے پر بطور ڈائریکٹر تعینات کر دیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :