شہزادہ ہیری کی شادی کوامریکہ میں 29ملین سے زائدلوگوں نے ٹیلی ویژن پردیکھا،رپورٹ

پیر 21 مئی 2018 18:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) برطانیہ کے شہزادہ ہیری کی امریکی اداکارامیگن مارکل کے ساتھ شادی کوامریکہ میں 29ملین سے زائدلوگوں نے ٹیلی ویژن پردیکھا،یہ بات نیلسن ریٹنگ میں گزشتہ روزسامنے آئی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روزہونیو الی تقریب کواندازاً29.2ملین شائقین نے دیکھا،اس طرح یہ تعدادہیری کے بھائی شہزادہ ویلیم کی کیٹ میڈلٹن سے شادی کے مقابلے میں تجاوزکرگئی ہے ،جسے 22.8ملین افرادنے دیکھاتھا۔ ہیری اورمیگن ونڈسورکاسل میں شادی کی بندھن میں بندھے جہاں ایک لاکھ کے قریب افرادنے سڑکوں کے کنارے قطاربناکران کااستقبال کیا۔ جوڑافوری طورپرہنی مون پرنہیں جائیگا،جیساکہ وہ شہزادہ چارلس کیلئے بیکنگھم پیلس میں چیئرٹی گارڈن پارٹی میں شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :