ہنگوپولیس کا جرائم پیشہ افرادکے خلاف ایکشن،ایک اشتہاری سمیت دس جرائم پیشہ گرفتار

پیر 21 مئی 2018 18:46

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ہنگوپولیس نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف ایکشن تیزکردیا۔چھاپوں میں1مجرم اشتہاری اور10جرائم پیشہ سمیت30مشکوک افرادگرفتارکرلئے گئے گرفتارافرادسے 1کلاشنکوف،6پستول،400گرام چرس،3چارجرز اور80مختلف بورکے کارتوس برآمدکیئے گئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرآصف گوہر کی ہدایت پرتھانہ سٹی،صدر،دوآبہ اورٹل پولیس نے ڈی ایس پی ہیڈکواٹرعمرحیات خان اورڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کے قیادت میں ضلع بھرکے ہدف کئے گئے مقامات پرچھاپے لگائے۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ آصف گوہرنے صحافیوں کوبتایاکہ ان کامیاب چھاپوں میں 1مجرم اشتہاری 10جرائم پیشہ سمیت30مشکوک افراد گرفتارکرکی1کلاشنکوف،6پستول،3چارجرز،80مختلف بورکے کارتوس 400گرام چرس برامدکرلی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرآصف گوہرنے کہا کہ ضلع ہنگوکے تمام تھانوں کے حدودمیں پولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بلاتفریق اوربغیرکسی مصلحت اوردباوکے کاروائی جاری رکھی گی۔جرائم پیشہ افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف پولیس تمام تردستیاب وسائل بروئے کارلاکران کا قلع قمع کرنے میں کوئی کسرباقی نہیں رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :