شہداء کے لواحقین،یتیموں سمیت 200غریبوں میں رمضان پیکج تقسیم

پیر 21 مئی 2018 18:48

لنڈیکوتل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) خیبر ایجنسی لنڈی کوتل تحصیل جرگہ ہال میں پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی اسلام زیب کی طرف سے تحصیلدار شمس السلام نے خاصہ دارفورس اور لیویزفورس کے شہداء کے لواحقین،یتیموں سمیت 200غریبوں میں رمضان پیکج تقسیم کیا پیکج میں آٹا گھی،چاول، مشروبات اور چینی وغیرہ شامل تھے اس موقع پر لنڈی کوتل کے لائن آفیسر ٹیکا خان آفریدی.

(جاری ہے)

نائیب صوبیدار زاہد شلمانی. لیویزفورس کے انچارج کمانڈر ابراہیم شینواری. لنڈی کوتل فلاحی تنظیم کے چیئرمین کے بنارس شینواری بھی موجود تھے اس موقع پر پر تحصیلدار شمس السلام نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں علاقے کے غریب اور نادرا افراد کی ہرممکن مدد جاری رہے گی تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آجائے علاقے کے غریب عوام نے پولٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی اسلام زیب کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔