سعودی عرب، انٹرنیٹ/ موبائل استعمال،لڑکے لڑکیوں سے آگے،51فیصد لڑکیوں پر انٹرنیٹ استعمال کی ممانعت

پیر 21 مئی 2018 19:46

دمام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) سعودی محکمہ شماریات نے واضح کیا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل کے استعمال میں لڑکے لڑکیوں پر بازی لے گئے،51فیصد لڑکیوں پر انٹرنیٹ استعمال کی ممانعت ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ شماریات نے واضح کیا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل کے استعمال میں لڑکے لڑکیوں پر بازی لے گئے۔

(جاری ہے)

اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جن لوگوں پر انٹرنیٹ کے استعمال پر پابندی ہے ان میں سے 51.07فیصد لڑکیاں ہیں۔

ایک سوشل اسکالر خاتون نے الوطن اخبار کو بتایا کہ لڑکیوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے 3اہم اسباب ہیں۔ بعض قانونی اورسماجی ہیں۔ اس کے تحت لڑکیاں 59.25فیصد آتی ہیں۔ دوسرا سبب انٹرنیٹ کی اجازت نہ دینا ہے۔ اس کے تحت 51.07 فیصد لوگ آتے ہیں۔ بعض سماجی روایات بھی اس راہ کی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔