عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کاکام کرنا شفاعت محمدی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے : مجلس تحفظ ختم نبوت

پیر 21 مئی 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) عقیدہ ختم نبوت دین کی اساس اوربنیاد ہے اورپورے کا پورا دین عقیدہ ختم نبوت کے اردگردگھومتا ہے۔عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کی جان اور پہچان ہے۔حضور اقدسﷺ اللہ کے آخری نبی اورآخری رسول ہیں اس عقیدہ پرامت مسلمہ کے تمام افراد متفق ہیں،آپ ﷺکے بعد جو بھی نبوت کا دعویٰ کرے وہ کذاب،دجال اور مفتری ہے۔

اس عقیدے پر قرآن پاک کی ایک سو آیات اور دو سو سے زائد احادیث دلالت کرتی ہیں۔امت نے سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی ،ضلع لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری علیم الدین شاکر ،قاری جمیل الرحمن اختر نے لاہور میںمختلف مساجد میں دروس - تحفظ ختم نبوت دیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ ؓ نے جام شہادت نوش کیا۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام شفاعت محمدی کے حصول کابہترین ذریعہ اور جنت کا آسان ترین راستہ ہے مرزا قادیانی نے اپنی انگریزی نبوت کہ چلانے کے لیے دین اسلام،پیغمبر اسلام اور مقدس ہستیوں پر رکیک حملے کیے لیکن آپﷺ کے عاشقوں نے ہر دور میں جھوٹے مدعیان نبوت کا ڈٹ کر مقابلہ کیااور ان کا قلع قمع کیا۔

متعلقہ عنوان :