ایران کے خلاف تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں، مائیک پومپیو

پیر 21 مئی 2018 22:56

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران کی اعلیٰ قیادت نے اپنی داخلی اور خارجہ پالیسیاں تبدیل نہ کیں تو اس ملک کے خلاف تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایران کے حوالے سے تازہ امریکی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پومپیو نے 12 مطالبات بھی پیش کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پابندیوں میں نرمی صرف اسی صورت میں ہو گی جب ایران اپنی پالیسیوں میں خاطر خواہ تبدیلیاں لائے گا۔ واضح رہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لیے 6 عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین ہونے والے معاہدے سے امریکا نے اسی ماہ اپنی دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :