انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل آئی سی سی نے پاکستان کو بہت بڑی خوشخبری سنا دی

muhammad ali محمد علی پیر 21 مئی 2018 22:04

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل آئی سی سی نے پاکستان کو بہت ..
لارڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل آئی سی سی نے پاکستان کو بہت بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز رواں ماہ کی 24 تاریخ سے ہوگا۔ سیریز کے دوران پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز سے قبل پاکستان کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کو بتایا گیا ہے کہ اگر وہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہوتی ہے تو آئی سی سی رینکینگ میں اس کی ترقی ہو جائے گی۔ پاکستانی ٹیم جو اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکینگ میں 7 ویں نمبر پر موجود ہے۔ انگلینڈ کیخلاف وائٹ واش کرکے پانچویں نمبر پر جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ 2 برس قبل ہونے والی پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوگئی تھی۔ اس سیریز کو حالیہ کچھ برس کے دوران ہونے والی سب سے بہترین ٹیسٹ سیریز بھی قرار دیا جاتا ہے۔ جبکہ اب 24 مئی سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے بھی کئی توقعات وابستہ ہیں۔ تاہم اس مرتبہ دونوں ٹیموں کی قیادت نوجوان کھلاڑیوں کے ہاتھ میں ہے۔ جبکہ دونوں ٹیمیں ماضی کے برعکس پہلے سے قدرے کمزور تصور کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :