ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی کادورہ، پھلوں وسبزیوں کی نیلامی کا جائزہ لیا

پیر 21 مئی 2018 23:12

خانیوال۔ 21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منظور خان چانڈیہ نے ڈی ایس پی چوہدری مقبول احمد جٹ کے ہمراہ علی الصبح سبزی منڈی خانیوال کا اچانک معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کی خود نگرانی کی تاکہ عوام کو عام مارکیٹ میں بھی سستی اور معیاری سبزیوں و پھلوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ،اس موقع پر ای اے ڈی اے ساجد کریم ، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی محمد یوسف بٹ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، ایڈیشنل ڈی سی ریونیو منظور خان چانڈیہ نے اس موقع پرخریداری کیلئے آئے ہوئے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ماہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی و معیاری اشیا ء ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائے گی، انہوں نے سبزی منڈی میں خربوزہ ، خوبانی ، آم ، کھجور ،سیب ، پیاز اور آلو کے معیار کو بھی چیک کیا اور ان کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔