راولپنڈی،سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

سول ایوی ایشن کی2 افسران سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں، ذرائع

پیر 21 مئی 2018 23:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے سول ایوی ایشن کی2 افسران سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن حکام نے ائیرپورٹ سروسز کے عامر محبوب اور ائیر نیویگیشن کے خاور غیاث سے ڈپٹی ڈی جی کا چارج واپس لے لیاجبکہ دونوں افسران کو مالی اور انتظامی معاملات میں مداخلت نہ کرنیکا حکم بھی دیا گیا دونوں افسران کے پاس ڈپٹی ڈی جی کا اضافی چارج تھا ڈی جی سول ایوی ایشن نے دونوں افسران سے قائمقام چارج واپس لینے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے جار ی مراسلے کے مطابق دونوں افسران اب صرف ڈائریکٹرز کے فرائض سرانجام دیںنگے۔

متعلقہ عنوان :