راولپنڈی،کنٹونمنٹ بورڈ فوڈ برانچ نے ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پر 120لیٹر دودھ ضائع کر کے دکان سر بمہر کر دی

پیر 21 مئی 2018 23:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی فوڈ برانچ نے ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پر 120لیٹر دودھ ضائع کرتے ہوئے صفائی کے ناقص انتظامات پر دکان سر بمہر کر دی ہے اطلاعات کے مطابق فوڈ برانچ کے عملے نے غیر معیاری اور کیمیکل ملے دودھ کے خلاف آپریشن میں مصریال روڈ آفیسر کالونی میں موجود فریش ملک شاپ کو کیمیکل سے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر 120 لیٹر دودھ ضائع کردیا گیا اور غیر معیاری صفائی پر دکان سیل کر دی ہے۔