شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور اور چائنیز اکیڈمی آف ٹراپیکل ایگریکلچر سائنسز کے درمیان یادداشت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے

پیر 21 مئی 2018 23:43

سکھر۔ 21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے ڈیٹ پام ریسرچ انسٹیٹیوٹ (ڈپری) اور چائنیز اکیڈمی آف ٹراپیکل ایگریکلچر سائنسز چین کے کوکونٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے درمیان یادداشت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ اس موقع پر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک پرووائیس چانسلر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے چینی وفد کو یونیورسٹی میں خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا ایک قابل ِ اعتماد دوست ہے ۔ دونوں ممالک کا باہمی رشتہ مضبوط ہے۔ ڈاکٹر یوسف خشک نے وفد کو یونیورسٹی کی تدریسی اور تحقیقی ترقی کے بارے میں بھی بتایا۔ اس موقع پر چائنیز اکیڈمی آف ٹراپیکل ایگریکلچر سائنسز چین کے کوکونٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر وانگ فویو اورشاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے ڈیٹ پام ریسرچ انسٹیٹیوٹ (ڈپری) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مظفر حسین سروہی نے معاہدے پر دستخط کیئے۔

(جاری ہے)

اس یادداشت کے معاہدے کا مقصد کھجور اور ناریل کے پیداواری عمل میں بڑھوتری اور اس عمل میں سائنسی، ٹیکنالاجیکل طور پر باہمی تعاون کرنا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری میڈیا کو آرڈنیٹر ، ڈاکٹر امیر ملاح و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :