لارڈز 31مئی کو عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے درمیان چیریٹی ٹی ٹونٹی میچ کا میزبان ہو گا

منگل 22 مئی 2018 09:40

لارڈز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) انگلینڈ کا تاریخی گرائونڈ لارڈز رواں ماہ کے آخر میں عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے درمیان چیریٹی ٹی ٹونٹی میچ کی میزبانی کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 31 مئی کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میچ سے حاصل ہونے والی رقم گزشتہ برس کیریبین میں سمندری طوفانوں ارما اور ماریا سے متاثرہ افراد کی امداد کے علاوہ اینگوئلا اور ڈومینیکا کے سٹیڈیمز کی بحالی کیلئے عطیہ کی جائے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی میچ کو انٹرنیشنل کرکٹ کا درجہ دے دیا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن گریوز نے کہا ہمارے ویسٹ انڈیز بورڈ کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں اسلئے ہم کیریبین کے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کے خواہمشند ہیں۔

متعلقہ عنوان :