مکہ مکرمہ میں زائرین کی سہولت کے لیے شہری دفاع کے اہلکاروں کی خدمات

منگل 22 مئی 2018 10:00

مکہ مکرمہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) مکہ مکرمہ میں شہری دفاع کے محکمہ نے حرم شریف کے زائرین کی سہولت کے لیے 100 رضاکار خواتین اور مردوں کی خدمات حاصل کرلیں۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ شہری دفاع نے حرمین شریفین میں 100 اضافی رضاکار خواتین اور مردوں کی خدمات حاصل کر لی ہیں، یہ لوگ بوڑھوں ، زخمیوں اور معذوروں کی مدد بڑھ چڑھ کر کررہے ہیں۔