کانگو میں ایبولا وائرس کے خلاف ویکسینیشن جاری

منگل 22 مئی 2018 11:20

جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) کانگو میں ایبولا وائرس کی انسداد کے لیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق نجی اور سرکاری کمپنیوں کے ’’جی اے وی آئی نامی‘‘ اشترک سے 5,400 ویکسینز کانگو پہنچ چکی ہیں جبکہ مزید چار ہزار عنقریب وہاں پہنچ جائیں گی۔

(جاری ہے)

کانگو کی وزارت صحت کے مطابق اب تک 26 افراد اس جان لیوا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :