ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ ؓ کا یوم وفات 26 مئی کو منایا جائے گا

منگل 22 مئی 2018 12:36

لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء)سرکار دوعالم ، فخر موجودات ، سرور کائنات حضرت محمد مصطفی ؐ کی اہلیہ محترمہ اور ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ ؓ کا یوم وفات 10رمضان المبارک بروزہفتہ 26 مئی کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں مختلف مساجد میں قرآن خوانی کی جائے گی جبکہ آپ ؓ کی دین اسلام کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ ام المومنین وہ پہلی خاتون ہیں جن پر اسلام کی حقیقت سب سے پہلے روشن ہوئی اور انہوں نے نبی کریم ؐ کی تصدیق کی۔ عفت و پاکدامنی کے باعث زمانہ جاہلیت میں بھی آپ ؓ کو طاہرہ کے لقب سے یاد کیا جاتا تھا۔