محکمہ زراعت پنجاب کیطرف سے زرعی نمائش ’’ایگری ایکسپو2018‘‘کا انعقاد 23 اور24 جون کو ایکسپو سنٹر جوہر ٹائون لاہورمیں ہوگا،ترجمان

منگل 22 مئی 2018 12:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) محکمہ زراعت’’ پنجاب ایگری ایکسپو 2018 ‘‘کا انعقاد کررہا ہے۔ اس نمائش میںزرعی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔اس ضمن میں ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا کہ پنجاب ایگری ایکسپو2018 کا انعقاد 23 اور24 جون2018 کو ایکسپو سنٹر جوہر ٹائون لاہورمیں کیا جائے گا۔اس نمائشں میںزراعت کے شعبے سے وابستہ کاشتکار،امپورٹرز،ایکسپوٹرز اورکمپنیاں اپنی مصنوعات کو نمائش کیلئے پیش کر سکیں گی۔

اس نمائش کے انعقاد کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو بین الاقومی سطح پر متعارف کروانا ہے۔اس سے قبل محکمہ زراعت پنجاب نے 13 اور 14 جنوری 2018 کو پہلی ہارٹی ایکسپو کاانعقاد کیا تھا جس کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ہوئی تھی اور اس نمائش سے ہارٹیکلچر کے شعبے سے وابستہ کاشتکاروں،ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں ، پروسیسرز،درآمد اور برآمد کنندگان کیلئے قومی و بین الاقوامی سطح پر رابطہ کاری کے وسیع مواقع کی فراہمی کے علاوہ عالمی مارکیٹوں میںبرآمد کے ذریعے پاکستانی ہارٹیکلچر مصنوعات کی ترقی، بہتری اور فروغ و ترویج کے امکانات کے لیے مواقع و فروغ حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

پنجاب ایگری ایکسپو 2018 میں100 سے زائد بین الاقوامی کمپنیاں بھی حصہ لیں گی اور کاروباری حضرات کیلئے اس نمائش میں اپنی مصنوعات کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اجاگر کرنے کے وسیع مواقع موجود ہوں گے۔سٹالز کی بکنگ اورمزید معلومات کیلئے خواہشمند حضرات اسٹبلشمنٹ آف ماڈل فارم پراجیکٹ،21 - ڈیوس روڈ لاہور یا فون نمبر04299205071-72 یا042-36292771 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :