جرمن وزیرخارجہ اپنے امریکی ہم منصب سے ایرانی جوہری معاہدے بارے آج ملاقات کریں گے

منگل 22 مئی 2018 13:43

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس ایرانی جوہری معاہدے کے معاملے پر بات چیت کے لیے اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے آج (بدھ کو)ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں جی ٹونٹی کے اجلاس کے موقع پر جرمن وزیر خارجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ مائیک پومپیو سے ملاقات کے لیے واشنگٹن جائیں گے اور ان سے ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ امریکا نے گزشتہ روز کہا تھا کہ تہران کو اپنی فوجی اور علاقائی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیاں لانا ہوں گی ورنہ اس کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :