رکن قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی کا تحصیل رزڑ میں واپڈا کے 4 آر ایم وی بھیجنے کا مطالبہ

منگل 22 مئی 2018 14:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) صوابی سے رکن قومی اسمبلی انجینئر عثمان خان ترکئی نے تحصیل رزڑ میں واپڈا کے 4 آر ایم وی بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انجینئر عثمان خان ترکئی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ انتخابات کا سال ہے‘ سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ آج تک بہت سارے اضلاع میں نوجوانوں کی رجسٹریشن نہیں ہو رہی۔ نادرا کے پاس بندوبست نہیں ہے، جب چوہدری نثار وزیر داخلہ تھے تو بھی میں نے یہ ایشو ان کے سامنے اٹھایا تھا۔ میرے حلقے میں ہزاروں کی تعداد میں بچے رجسٹریشن سے محروم ہیں۔ شیخ آفتاب سے درخواست ہے کہ تحصیل میں کم از کم چار آر ایم وی بھیجے جائیں۔